NCOC 1

ایجوکیشن سٹاف کی ویکسینیشن کیلئے الگ ویکسینیشن سنٹر بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد) :ایجوکیشن سٹاف کی ویکسینیشن میں تیزی کیلئے بڑے فیصلے،این سی او سی نے ٹیچرز کی ویکسینیشن بارے فیصلے کی منظوری دیدی،ایجوکیشن سٹاف کیلئے الگ ویکسینیشن سنٹر بنانے کا فیصلہ،ایجوکیشن سٹاف کیلئے ویکسینیشن سنٹر ہر تحصیل میں قائم ہو گا،تحصیل ویکسینیشن سنٹر ٹیچرزاور ایجوکیشن سٹاف کیلئے مخصوص ہو گا،تحصیل سطح کا سنٹر اساتذہ کی ویکسینیشن کی تکمیل تک کام کرے گا،ملک بھر کے ویکسینیشن سنٹرز میں اساتذہ کیلئے کائونٹر مختص کرنے کا فیصلہ،الگ کاونٹر کا مقصد ایجوکیشن سٹاف کو سہولت فراہم کرنا ہے،الگ کائونٹر سے کم وقت میں زیادہ ٹیچرز کی ویکسینیشن یقینی بنانا ہے،تحصیل سنٹر کائونٹر سے ٹیچرز کی ویکسینیشن میں نمایاں تیزی آئے گی،18 سال سے زائد عمر ٹیچرز، ایجوکیشن سٹاف کو واک ان سہولت دی گئی ہے،ٹیچرز کو واک ان کی سہولت ملنے پر ویکسینیشن سنٹرز پر رش بڑھ گیا ہے،ایجوکیشن سٹاف کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت 29 مئی سے ملی ہے،این سی او سی نے 5 جون تک ٹیچرز کی ویکسینیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے.

مزید پڑھیں:  عرفان قادر ایڈوکیٹ وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور تعینات