dilip

دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک(مبئی) بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دلیپ کمار کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی جس کے باعث انہیں ممبئی کے ہندو جا ہسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ اداکار دلیپ کمار کے مینجر نے ان کے ویری فائیڈ اکاؤنٹ سے دلیپ کمار کے اسپتال میں داخل ہونے اور ان کی صحت کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا کہ دلیپ صاحب کو معمول کے ٹیسٹ اور چیک اپ کے لیے ہندو جا ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ انہیں سانس لینے میں دشواری محسوس ہورہی تھی۔ ڈاکٹر نتن گوکھلے کی سربراہی میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ٹیم ان کی دیکھ بھال پر معمور ہےبراہ کرم دلیپ صاحب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور سلامت رہیں۔

واضح رہے کہ 98 سالہ اداکار کو گزشتہ ماہ بھی معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں دو دن بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔