doctor dies of corona virus 1

پاکستان: کورونا سے 76 اموات، مثبت کیسز کی شرح 3.1 ریکارڈ

]

ملک میں کورونا سے مزید 76 افراد انتقال کرگئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 3.1 رہی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41824 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1303 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 76 ہلاکتیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  سیاسی انتقامی کارروائیوں سے بچنے کیلئے نئی نیب پالیسی پر کام شروع

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.1  فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21529 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار 434 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 71 ہزار 669 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی