431774 17248110

بلوچستان:سیکیورٹی فورسزکاآپریشن،2 دہشتگردہلاک ایک جوان شہید

ویب ڈیسک (کوئٹہ)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے ہلمرگ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے سیکیورٹی فورسز آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ پاکستان نے مسترد کر دی

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگیا ہے جس کا تعلق چترال کے علاقے مستوج سے ہے۔