12121 9

ویمن یونیورسٹی مردان میں دو روزہ بین القوامی کانفرنس کا انعقاد

ویب ڈیسک (مردان): ویمن یونیورسٹی مردان میں دو روزہ بین القوامی کانفرنس اختتام پزیر ہوا، یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سوشل سائنسس اور آرٹس نے” international conference on emerging trends in education & Social Sciences” کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کا کیا تھا جس میں مُلکی اور غیر مُلکی سپیکرز نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جناب داؤد خان نے شرکت کی، انہوں نے یونیورسٹی کے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ویمن یونیورسٹی مردان نے اتنے قلیل عرصے میں دوسرے کامیاب بین القوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جو کہ تعلیمی میدان میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی تعلیمی سرگرمیوں سے تمام طلباء اور طالبات کے لئے اندرونی اور بیرونی مُلک پڑھائی اور تحقیق میں مدد ملے گی اور ایک اکیڈمک لنک قائم ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ارگنائزر اور وائس چانسلر ویمن یونورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے کہا کہ اِس یونیورسٹی کا شروع ہی سے طالبات کی تعلیمی اور تحقیقی صلاحیت کو اُجاگر کرنا ترجیحات میں شامل ہے، اُن کا مزید کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی مردان بہت جلد ایک اور کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہی ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی تعلیمی میدان سے نامور محققین شرکت کرینگے، انہوں نے کانفرنس کی کامیاب انعقاد پر چیف ارگنائزر ڈاکٹر فراح خان اور ارگنائزنگ کمیٹی کو مبارک باد پیش کیا اور مستقبل میں اس طرز کے کامیاب ایونٹ کرانے پر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی، ایونٹ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی جناب داود خان نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ اور شیلڈ تقسیم کیۓ۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک