download 1 75

نیتن یاہو، ظلم وبربریت کے12 سالہ طویل اقتدارکاسورج غروب

ویب ڈیسک (تل ابیب) :اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا جس پر تل ابیب میں جشن منایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل کی اپوزیشن جماعتوں نے نئی مخلوط حکومت تشکیل دے دی جس کی اسرائیلی پارلیمان نے بھی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی

انتہائی دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم ہوں گے اور معاہدے کے تحت 2 سال بعد سیکولر رہنما اور مخلوط حکومت کے شراکت دار یائر لیپڈ وزیراعظم کا منصب سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں:  دسویں مرتبہ توہین عدالت پر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد، وارننگ بھی جاری

اسرائیل کے نئے وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ان کی حکومت تمام لوگوں کے مقاصد کے لیے کام کرے گی اور ان کی ترجیحات تعلیم اور صحت میں اصلاحات لانا ہے۔