covid 19 vaccine 1605175128

پشاور:صوبہ میں 18سال سے زائدعمرکےشہریوں کی کوروناویکسینیشن جاری

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا میں 18 سال زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری ہے،صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد شہریوں کی کورونا ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت رپورٹ کےمطابق گزشتہ روز ریکارڈ 78 ہزار 876 شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔ 3 لاکھ 69 ہزار 46 ہزار شہریوں کو سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے،سائنو فارم کی دوسری ڈوز لینے والے شہریوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 489 ہے۔ 5 لاکھ 70 ہزار 738 شہری سائنو ویک ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں، سائنو ویک کی دوسری ڈوز لینے والے شہریوں کی تعداد 53 ہزار 617 ہے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور

رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ ایک ڈوز پرمشتمل کین سائنو ویکسین 59 ہزار 647 شہریوں کودی جاچکی ہے۔ ایسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے شہریوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 188 ہے۔ صوبے میں اس وقت 529 ویکسینیشن سینٹرز فعال ہیں۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

سیکریٹری صحت خیبرپختونخوانے کہا پشاوریونیورسٹی اور سول سیکرٹریٹ پشاور میں آج سے ویکسینیشن سینٹرز قائم کر رہے ہیں جبکہ مختلف اضلاع کے دور دراز علاقوں میں شہریوں کی ویکسینیشن کے لیے 43 موبائل ٹیمیں بھی فعال کردیں۔