Darren Samy

زلمی فینز کے لیے پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ٹائٹل جیتنا چاہتا ہوں.پشاور زلمی ہیڈکوچ ڈیرن سیمی

ویب ڈیسک (ابو ظہبی)پشاور زلمی ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے کہا کہ زلمی فینز کے لیے پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ٹائٹل جیتنا چاہتا ہوں، کراچی کنگز کے خلاف میچ کے لیے ٹیم پوری طرح تیار ہے، ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ مسلسل چھٹی بار پی ایس ایل پلے آف کوالیفائی کرنے پر خوشی ہے ، پشاور زلمی ٹیم نے ہمیشہ پی ایس ایل میں مستقل مزاجی سے اچھی کارکردگی دکھائی جس کی بہت خوشی ہے.

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن چھ میں ٹیم نے پانچ میچ جیتے پانچ ہارے، ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود ہوتی ہے، ڈیرن سیمی نے کہا کہ پوری توجہ اب کراچی کے خلاف میچ پر مرکوز ہے، بطور کپتان پی ایس ایل سیزن دو کا ٹائٹل جیتنے والے ڈیرن سیمی نے کہا کہ وہ دوسری مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنا چاہتے ہیں، پشاور زلمی کے لیے دوسرا پی ایس ٹائٹل زلمی فینز ، کھلاڑیوں اور چیرمین جاوید آفریدی کے لیے جیتنا چاہتاہوں.

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی