malam jabba 1024x640 1

سوات:مالم جبہ میں دوماہ کے بعد سیاحتی سرگرمیاں بحال

ویب ڈیسک (سوات)سوات کی حسین وادی ملم جبہ میں دوماہ کے طویل عرصے بعد سیاحتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

کورونا وائرس اورعلاقائی تنازع کےباعث سیاحتی سرگرمیاں معطل کی گئی تھیں سیاح چیئرلفٹ اورزیپ لائن سمیت تمام سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔سطح سمندرسے 9200فٹ کی بلندی پر واقع وادی ملم جبہ جہاں کورونا وائرس اور علاقائی تنازع کے باعث تمام تر سیاحتی سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں لیکن اب حالات بہتر ہونے کے بعد ملم جبہ کو دوبارہ سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل

چیئرلفٹ،زیپ لائن اور دیگر تمام ترسرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں،سیاح بھی وادی میں کھچے چلے آئے ہیں اور حسین نظاروں اور سہانے موسم کے خوب مزے لوٹ رہے ہیں۔اسکی انگ ریزورٹ اور چیئرلفٹ کے جی ایم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وادی ملم جبہ دو ماہ تک بند رہا جس کی وجہ سے سیاحوں کو کافی مشکل پیش آئی۔لیکن اب ملم جبہ میں دوبارہ رونقیں لوٹ آئی ہیں اور ہم سیاحوں کو یہ دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس حسین وادی میں آئیں۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ

افغانستان اور ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے سیاحوں نے ملم جبہ میں سیاحتی سرگرمیاں بحالی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ ملم جبہ حقیقی معنوں میں جنت نظیر وادی ہے اور یہاں پر آکر انہیں دلی سکون ملا ہے۔