kpk 7

وزیراعلی خیبرپختونخواکی سبی میں ایف سی کےدستےپردہشتگرحملےکی شدید مذمت

ویب ڈیسک (پشاور)بلوچستان کے ضلع سبی میں ایف سی کے دستے پر دہشتگردوں کا حملہ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے دہشتگر حملے کی شدید مذمت کی ۔

وزیر اعلی نےواقعے میں پانچ ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے علی ظفر کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

واضح رہے بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سنگان میں دہشتگردوں نے ایف سی کے دستے پرحملہ کیاگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 5 جوان شہید ہوگئے تھے ۔

مزید پڑھیں:  یوکرین جنگ :امریکہ کا روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام

شہدا میں حوالدار ظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ، لانس نائیک ناصرعباس، بشیر احمد اور سپاہی نوراللہ شامل۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کا بھاری جانی اورمالی نقصان ہوا۔