235914 123459 updates

عرفان محسودنےایریق لیجیون کاگینیزورلڈریکارڈتوڑدیا

ویب ڈیسک( اسلام آباد)پاکستان کےعرفان محسود نے فرانس کے ایریق لیجیون کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

فرانس کےایریق لیجیون نے ایک پاؤں پے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 31 پش آپس کئے تھے جبکہ پاکستان کے عرفان محسود نے ایک پاؤں پے ایک منٹ میں 43 پش اپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا،اسطرح عرفان محسود دنیا کے واحد کھلاڑی ہے جس نے پش اپس کٹیگری میں 24 ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں۔

عرفان محسود نے اب تک انڈیا کے 13 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں،عرفان محسود کے ٹوٹل43 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہوگئے۔

اس سے پہلے بھی عرفان محسود امریکہ،برطانیہ،عراق، سپین، اٹلی، فلیپائن، مصر،انڈیا، فرانس کے کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکا ہیں۔