پشاور: ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائی ،2 افراد گرفتار،1گودام سیل

ویب ڈیسک(پشاور)پشاور میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائی کے دوران مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں جعلی موبل آئل پیک کرنے پر دو افراد کوگرفتارکر لیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے دو ہزار لیٹر جعلی موبل آئل برآمد کر کےشعبہ بازار میں ایک گودام کوسیل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شعبہ بازار میں جعلی موبل آئل مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں پیک کیا جا رہا تھا،موقع سے پیکنگ میٹریل، خالی گیلن سٹیکرز اور پیکنگ مشینری برآمد کرلیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔