خواجہ سراؤں کا صوبائی قانون سازی، پالیسی کی تیاری اور انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی حکومتی کوششوں پر اظہار تشکر

ویب ڈیسک (پشاور): خواجہ سراؤں کا صوبائی قانون سازی، پالیسی کی تیاری اور خواجہ سراؤں کے لیے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی حکومتی کوششوں پر اظہار تشکر، ٹرانس ایکشن سٹریٹیجک ایڈواٸزر نایاب علی نے کہا کہ ایک طویل جدوجہد کے بعد سراؤں کو حقوق ملنے جارہے ہیں جس پر ہمیں خوشی ہے، فرزانہ کو وفاقی حکومت نے خواجہ سراؤں کا فوکل پرسن مقرر کیا ہے،ایک گروپ کی جانب سے نفرت انگیز الزامات پر افسوس ہے، وہ اپنی ہی کمیونٹی کے دشمن ہیں،اپنی ہی کمیونٹی پر خرد برد کا الزام لگانے والے خواجہ سرا محکمہ سماجی بہبود سے فنڈز بارے معلومات کر لیں،ہم مختلف تنظیموں کی مدد سے خواجہ سراؤں کے مفاد کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، شک کرکے محنت کو پانی میں نہ بہایا جاۓ۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم خریداری کا آغاز

انہو نے مزید کہا کہ بعض عناصر خواجہ سراوں کو لڑا کر سیاست کررہے ہیں،انکے نام اور کام جلد منظر عام پر لاٸینگے،حکومتی اداروں اور معزز اراکین کی بے وجہ بے توقیری کرنے والے خواجہ سراوں کی مذمت کرتے ہیں، جراٸم میں ملوث کسی خواجہ سرا کا ساتھ نہیں دینگے۔