محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا یکم جولائی سے 11 جولائی 2021ء تک موسم گرما تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا یکم جولائی سے 11 جولائی 2021ء تک موسم گرما تعطیلات کا اعلان، موسم گرما تعطیلات تمام پرائمری سے لیکر ہائیر سیکنڈری تک ہونگی، صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی ہدایت پر صوبے میں گرمی کی شدت بڑھنے سے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ، شہرام خان ترکئی نے کہا کہ پورے صوبے کے تمام نجی وسرکاری تعلیمی ادارے یکم جولائی سے 11 جولائی تک بند رہے گی، اس فیصلے کا اطلاق کیڈٹ کالجز،ماڈل سکولز، مدارس،اورتمام اکیڈمیوں پر ہوگا،12 جولائی سے گرمیوں کی چھٹیوں کے اختتام پر تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دئیے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو ہم نے کب روکا ہے، رانا ثنا اللہ