خیبرپختونخوافوڈ سیفٹی اتھارٹی کاصوبہ بھرمیں ملاوٹ مافیاکیخلاف کریک ڈاؤن،جرمانےعائد

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوافوڈ سیفٹی اتھارٹی کاصوبہ بھرمیں ملاوٹ مافیاکیخلاف کاروائیاں جاری ہیں ،نوشہرہ میں ناکہ بندی کے دوران 10 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد کرکےموقع پر ہی تلف کر دیں گئیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیر لوئر میں ناکہ بندی کے دوران دودھ کے نمونے چیک کئے گئے، 400 لیٹر ناقص دودھ تلف کر لیا گیاجبکہ سوات میں ناقص صفائی پر میڈیکل کالج کا کینٹین اور جعلی مشروبات پر دو جنرل سٹورز سیل کردئیےگئےہیں۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے

دوسری جانب کاروائی کے دوران مردان میں مختلف ڈیری شاپس کا معائنہ کیا گیا دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر چار ڈیری شاپس پر جرمانے عائد کئے گئے۔ ڈی آئی خان میں دودھ کے ٹینکرز کا معائنہ کے دروان دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر جرمانے عائد،دیر اپر میں انسپکشن کے دوران غیر معیاری آئس کریم برآمد کرکے موقع پر تلف کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ