پشاور میں ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کا دورانہ بڑھ گیا

ویب ڈیسک(پشاور)گرمی میں شدت کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ،بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی تو نہ آسکی البتہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں شدت آگئی ہے اوراس صورتحال نے شدید گرمی سے پریشان حال لوگوں کو دہری اذیت میں مبتلا کردیا ہے اور لوگوں کا دن کا چین و سکون چھیننے کے ساتھ ساتھ راتوں کی نیندیں بھی اڑا دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان

ندرون شہر میں 4 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔مضافاتی علاقوں دالہ زاک روڈ،فقیر آباد، وزیر باغ، چارسدہ روڈ اور ورسک روڈ پر 6 سے 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اس کے علاوہ پشاور کے نواحی علاقوں بڈھ بیر،شیخان،بہادر کلی،متنی ،ریگی،پلوسی اور دیگر دیہاتوں میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان

کینٹ کے علاقے گلبرگ میں آنکھ مچولی سے شہری تنگ آچکے ہیں ،لوگوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے باعث قیمتی برقی آلات جلنے لگے ہیں۔