taimur

صوبائی حکومت کا انقلابی قدم، سارا ترقیاتی بجٹ جاری

ویب ڈیسک(پشاور): صوبائی حکومت کا انقلابی قدم،صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ سارا ترقیاتی بجٹ جاری کر دیا، کوئی یقین نہیں کرے گا صوبائی حکومت یہ کر سکتی ہے ، صوبائی اور ضم اضلاع کے 100 فیصد اے ڈی پی فنڈز جاری کر دیئے۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ مالی سال 21-2022 کے پہلے ہی دن ضم اضلاع کے اے آئی پی پروگرام کے فنڈز بھی جاری کر دیئے، نئے منصوبوں کو بھی منظوری پر 100فیصد فنڈز جاری کریں گے، وعدے کے مطابق مالی سال کے پہلے دن 100 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے، محکمہ خزانہ نے اے ڈی پی فنڈز ریلیز کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا