jacky

"میراصرف نام داداہے،میں ہمیشہ سےاہلیہ سےڈرتاہوں”،جیکی شروف

ویب ڈیسک (ممبئی)فلموں میں دبنگ کردار نبھانے والے جیکی شروف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انھیں ان کی اہلیہ نے غنڈوں سے بچایا۔

انیل کپور کی طرح سپر فٹ جیکی شروف نے ایک ٹیلی ویژن شو کے دوران اہلیہ کی بہادری کا قصہ سنایا۔

جب ٹی وی پروگرام کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ لوگ اپنی بیویوں سے ڈرتے ہیں تو جیکی شروف اور ان کے ساتھی اداکار سنیل شیٹی نے ہاں میں جواب دیا۔

جیکی شروف کا کہنا تھا کہ "میرا صرف نام دادا ہے، میں ہمیشہ سے اہلیہ سے ڈرتا آیا ہوں، میں نے ایک جگہ پر اپنی اہلیہ کو غنڈوں کو دھوتے ہوئے دیکھا۔”

انھوں نے کہا کہ ایک جگہ پر ان کے اور ان کے دوست کے ساتھ ایک مسئلہ ہوگیا تھا، وہاں پر بہت بڑا گینگ آگیا تھا ہمیں دھونے (مارنے پیٹنے) کے لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں نے اپنی اہلیہ کو پہلی مرتبہ کسی کو دھوتے ہوئے دیکھا اور تب سے ڈرتا ہوں ان سے۔