Untitled 5 6

پشاور:خیبرپختونخوا میں ملاوٹ مافیا کے خلاف شکایات کے اندراج کے لئے کال سنٹر قائم

ویب ڈیسک (پشاور):خیبرپختونخوا میں ملاوٹ مافیا کے خلاف شکایات کے اندراج کے لئے کال سنٹر قائم، وزیر خوراک عاطف خان نے کہا کہ خوراک کے معیار سے متعلق شکایات کی داد رسی کے لئے کال سنٹر قائم کردیا گیا، کال سنٹر پر شہری خوراک سے وابستہ کسی بھی کاروبار سے متعلق شکایت درج کراسکتے ہیں، فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے اہلکار 48 گھنٹوں کے اندر متعلقہ کاروبار کا معائنہ کرینگے، ملاوٹ ثابت ہونے پر کاروبار کی بندش، جرمانے اور قید وبند کی سزائیں ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید