593887 5249708 mahmood khan akhbar 2

ہم بحیثیت قوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے. وزیر اعلیٰ محمود خان

پشاور:23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان نے اہم پیغام دیا۔وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ 23مارچ برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے، آج کے دن ہمارے اسلاف نے مسلمانوں کے لئے الگ ریاست بنانے کا جو فیصلہ کیا تھا ، وہ ایک بروقت اور درست فیصلہ تھا، مودی حکومت کے رویے نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلمانوں کیلئے علیحدہ ریاست کا قیام ناگزیر تھا، ہم بحیثیت قوم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ آج کے دن عہد کرنا چاہیے کہ ہم سب متحد ہو کر کورونا کے خلاف جنگ لڑیں گے، وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ بحیثیت قوم یہ ہمارے لئے ایک آزمائش ہے اور انشااللہ ہم اس آزمائش میں سرخرو ہونگے۔ کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش