میری توابھی منگنی بھی نہیں ہوئی،ماہرہ خان نےشادی سےمتعلق خبروں پرخاموشی توڑدی

ویب ڈیسک (کراچی)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کی جانب سے لگائے جانے والے کچھ اندازوں کے جوابات دیے ہیں۔

ماہرہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے متعلق ان کے چاہنے والوں نے شادی، ناک کی سرجری، پسندیدہ کو اسٹار اور باڈی شیمنگ کے حوالے سے چند سوالات پوچھے۔

مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ نے رازداری سے شادی کررکھی ہے؟

اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے، اگر میں شادی کرتی ہوں تو آپ سب کو ضرور بتاؤں گی اور آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ اگر میری شادی ہوچکی ہوتی تو آپ سب کو معلوم نا ہوتا؟

ماہرہ نے اپنی انگلیاں دِکھاتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی انگوٹھی نہیں ہے، میری منگنی تک نہیں ہوئی۔

ماہرہ نے اپنی ناک کی سرجری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کیمرہ مین سے کہا کہ کیمرہ پر میری ناک پر زوم کرکے دِکھائیں کوئی سرجری نہیں کروائی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

انہوں نے مزید کہا کہ ا یک مرتبہ انہوں نے ڈائریکٹر عاصم رضا کو کہا تھا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے ناک کی سرجری کروائی ہے تو عاصم نے کہا جو ایسا کہے اس سے کہنا مجھ سے آکر پوچھ لے کیونکہ مجھے تمہاری شوٹنگ کرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کےساتھ فلم سائن کرنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئےطنزیہ طور پر کہا کہ وہ یہ خبر لیک ہونے پر ٹام کروز سے معذرت کرتی ہیں ۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اس خبر کو کافی عرصے تک چھپانے کی کوشش کی ، لیکن انہیں یقین ہے کہ ٹام کروز ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پر جوش ہیں اور ان کی ٹیم نے اس خبر کو لیک کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

اداکارہ سے ایک اورسوال کیا گیا کہ آپ جتنی رئیس لکتی ہیں اتنی ہیں تو نہیں، جس پر اداکارہ خوب مسکرائیں اورکہا کہ جتنا مجھے لوگ رئیس سمجھتے ہیں میں اتنی رئیس نہیں ہوں، نہ میرے پاس گاڑیوں کی قطاریں ہیں اور نہ ہی میرے پاس جہاز ہیں، میری اس طرح کی زندگی نہیں ہے، لیکن میرے پاس جتنا اور جو کچھ بھی ہے اس پرمیں خوش ہوں لیکن ہاں میں نے فلم رئیس میں کام ضرور کیا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں میک اپ اتنا پسند نہیں لیکن انہیں سرخ رنگ کی لپ اسٹک بہت پسند ہے پرہاں میں اسکن کیئرپربہت توجہ دیتی ہوں۔ اداکارہ نے جب پوچھا گیا کہ آپ ’برگر‘ ہیں جس پرماہرہ نے کہا کہ اصل میں بہت دیسی ہوں لیکن کہہ سکتے ہیں کہ میں آدھا برگر اور آدھا بن کباب ہوں۔