شگفتہ اعجاز کی بڑی صاحبزادی کی منگنی ہوگئی

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی کی منگنی ہوگئی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

شگفتہ اعجاز کی بیٹی انیا، مشہور فٹنس ٹرینر علی حمزہ بلوچ کے ساتھ منگنی کے رشتے میں بندھی ہیں۔علی حمزہ بلوچ پاکستان کے معروف آن لائن فٹنس ادارے’گیٹ فِٹ ایتھلیٹک‘ کے ہیڈ کوچ اور بانی ہیں جبکہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی ایک ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

انیا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگنی کی تقریب کی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

دوسری جانب شفگتہ اعجاز نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری سب سے پیاری گڑیا، آپ میری زندگی کی سب سے اچھی چیز ہیں، آپ مجھے سکون اور خوشی دیتی ہیں۔‘

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ کی وجہ سے، میں روز مسکراتی ہوں، آپ میری آنکھوں کی ٹھنڈک اور میرا سکون ہیں۔‘

آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔‘

شفگتہ اعجاز کی بیٹی کی منگنی کی تقریب پر اداکارہ اور اُن کے اہلخانہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔