کی چوتھی لہر کے وار

کورونا کی چوتھی لہر،شرح 6 فیصد سےتجاوز کر گئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں کورونا کی چوتھہ لیر کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراکورونا وائرس سے مزید 31 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 720 ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 ہزار327 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار719 ہوگئی، کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ17 فیصد رہی۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 388 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 1 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 475افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے.

اعداد وشمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 84 ہزار 266 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 787 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 52 ہزار 472 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 672 ہو گئیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 49 ہزار 475 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 856 ہو چکی ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 960 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 377 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 28 ہزار 704 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 318 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔