kp cm mahmood khan

وزیراعلی خیبر پختو نخوا محمود خان عوامی خدمت کیلئے عید کے دن بھی متحرک

jویب ڈیسک (پشاور): وزیراعلی خیبر پختو نخوا محمود خان عوامی خدمت کیلئے عید کے دن بھی متحرک، ضلع  پشاور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ، وزیراعلی محمود خان نے بغیر پروٹوکول کے شہر میں بارش کے بعد صورت حال،  صفائی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، وزیراعلی نے دلہ ذاک روڈ،اندرون شہر، ڈبگری گارڈن، رنگ روڈ، پشاور صدر، کوہاٹ روڈ، جی ٹی روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں:  سوات، صوبہ بھر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ خوراک کی کمی کا شکار

دلہ ذاک روڈ اور محلقہ علاقوں میں صفائی اور نکاسی آب کی ابتر صورتحال پر وزیراعلی برہم، ڈبلیو ایس ایس پی کے ائیریا انچارچ کو معطل کردیا، ڈپٹی کمشنر پشاور کو فوری طور پر شہر بھر کی صفائی و نکاسی آب کے انتظامات کرنے کے احکامات، صوبائی وزیر بلدیات کو تمام ٹی ایم ایز سے اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت، وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ تمام ادارے شام تک شہر بھر کی صفائی اور نکاسی آب کو یقینی بنائیں، عوامی خدمات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عوام عید میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں اور عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید پڑھیں:  افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار