corona virus 1

کورونا کی چوتھی لہر: ملک بھر میں کورونا نے 60 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آرہی ہے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے 60 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 62 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5661 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیس کی بروقت کارروائی، چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ پسپا

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,053,660 ہوگئی ہے جن میں سے 952,616 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 60 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح9.06 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت ہے،ہم سچ کیوں نہیں بولتے؟:جسٹس اطہرمن اللہ