peshawer lock down

پشاور: دوروزہ لاک ڈاون کےفیصلے پرعملدرآمد شروع

ویب ڈیسک (پشاور)کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر پشاور میں دو روزہ لاک ڈاون کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کارخانو بازار ،جمرود روڈ ،سرکلر روڈ ، آسیہ گیٹ ، رامداس ، کوہاٹ روڈ سمیت کئی بازاربند ان علاقوں میں جمعہ ہفتہ دو دن بازار بند رہینگے، صدر بازار ، ٹاون ، مینابازار اور دیگر مارکیٹوں میں ہفتہ اتوار لاک ڈاون ہوگا ۔

مزید پڑھیں:  چترال، چلم جوشٹ کا تاریخِ تہوار وادی رمبور میں شروع، سیاحوں کا رش

ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر دو روزہ لاک ڈاون کا فیصلہ کر رکھا ہے ۔

مزید پڑھیں:  حکومت کو نان فائلرز کی فون سمزبلاک کرنے سے روک دیاگیا

ہفتے میں دو روز مارکیٹوں کے تاجروں کی باہمی مشاورت سے لاک ڈاون کے تحت بازار بند ہونگے ۔

لاک ڈاون کے تحت بازار رات آٹھ بجے تک کھلے رہینگے ،ہوٹلوں میں آوٹ ڈور کھانے کی اجازت ہوگی۔