صوبہ بھر کے 250 مراکز صحت کیلئے1سالہ کنٹریکٹ پر198ایل ایچ ویزبھرتی

ویب ڈیسک(پشاور)محکمہ صحت کا بنیادی مراکز صحت کو چوبیس گھنٹے فعال رکھنے اور رورل ہیلتھ سنٹرز کی بحالی کا ترقیاتی منصوبہ،ابتدائی مرحلے میں کنٹریکٹ پر ایوننگ اور نائٹ شفٹ میں198 لیڈی ہیلتھ وزٹرز کی بھرتی مکمل ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق مراکز صحت میں خواتین کو سکیل 12میں ایل ایچ وی بھرتی کیا گیا ہے تسلی بخش کارکردگی پر کنٹریکٹ میں مزید ایک سال کیلئے توسیع کیا جائے گا ، جن ہسپتالوں کیلئے خواتین کو بھرتی کیا گیا ہے وہاں سے ان کے تبادلے بھی نہیں ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک