COVID-19-Vaccines-IN-PAKISTAN

نوجوانوں میں ویکسینیشن کی شرح صرف 10 فیصد

ویب ڈیسک : کورونا ویکسی نیشن کی جاری مہم میں نوجوانو ں کی اکثریت تاحال دلچسپی نہیں لے رہی جس کی وجہ سے 30 سال سے کم عمر افراد میں ویکسینیشن کی شرح صرف 10 فیصد ہے ۔
محکمہ صحت کے اعدا د وشمار کے مطابق 18 سے 29 سال کی درمیانی عمر کے 76 لاکھ 93 ہزار میں سے صرف 78 ہزار افراد نے ہی پہلی ڈوز لگوائی۔
جبکہ ان کے مقابلے میں 30 سے 39 سال عمر کے 20 فیصد اور 70 سال سے زائد عمر کے 25 فیصد افرادنے ویکسین کے ٹیکے لگوائے۔ رپورٹ کے مطابق 40 سے 49 سال تک کی عمر کے لوگوں نے 24 فیصد اور 50 سے 59 سال تک کی عمر کے 28 فیصد افراد کو پہلی خوراک دی گئی ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ 60 سے 69 سال کی درمیانی عمر کے 31 فیصد افراد نے پہلا ٹیکہ لگوایا ہے ۔ مجموعی طور پر صوبہ بھر میں 18 فیصد افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک مل چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم