muharram-security-in-peshawar

پولیس نے محرم کے لئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی

پشاور( ویب ڈیسک )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے محرم الحرام سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ۔دس ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔امام بارگاہوں، اہم اور حساس راستوں و مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا۔ محرم کے دوران افغان مہاجرین کی شہر میں داخلے پر پابندی بھی نافذ رہے گی ۔پلان کے مطابق تھانہ شرقی میں قائم کنٹرول روم سے سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے تمام حساس مقامات، امام بارگاہوں، روٹس اور دیگر اہم جگہوں کی نگرانی کی جائے گی جبکہ کوہاٹی گیٹ میں سپریم کمانڈ پوسٹ میں ریزرو پولیس، بی ڈی یو، لیڈیز پولیس، ڈی ایس بی، ایمبولینس، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، واپڈا، سوئی گیس، ضلعی انتظامیہ کے اہلکار ہمہ وقت موجود رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی