Kaaba 1200x800 1

حج منسوخی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا- سعودی عرب

سعودی عرب: عبداللہ احمد العبدن کی پریس کانفرنس، ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے حج روکنے کا کوئی اعلان جاری نہیں کیا گیا ہے, حکومت کی طرف سے کسی نے بھی ایسا نہیں کہا ہے کہ رواں برس حج نہیں ہو گا.

عبداللہ احمد العبدن کا مزید کہنا تھا کہ بہرحال اس حوالے سے صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے, آنے والے ایام میں حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ انتہائی سوچ و بچار اور تدبر کے بعد ہی ہو گا. سب کو جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس کی تعمیل کے لیے تیار رہنا ہو گا.

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم

عبداللہ احمد العبدن نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ اس حوالے سے ضروری ہو گا کہ عوام کسی ایسی چیز کے لیے نہ جائے جس کے نتائج کا وہ سامنا نہ کر سکیں, عبداللہ احمد العبدن نے حج معاون کمپنیوں کو حتمک فیصلہ آنے تک ہوٹلوں اور ائرلاین کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی معاہدے سے احتزاز برتنے کی ہدایت بھی کی.

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وباء کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ کے باعث رواں برس حج کے حوالے سے سعودی حکومت کا فیصلہ متوقع ہےسعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حج کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ عوام کے تحفظ کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا.