یاسرحسین بھی کوروناکاشکارہوگئے

ویب ڈیسک (کراچی) اداکار یاسر حسین کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، انھوں نے اس حوالے سے اپنے فینز کو آگاہ کیا کہ وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

یاسر حسین نے انسٹا گرام پر اسٹوری پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی اور ساتھ ہی انھوں نے اپنے فالوورز سے درخواست کی کہ وہ انکی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ

انھوں نے کہا کہ وہ اس وقت بالکل الگ تھلگ ہوگئے ہیں، 37 سالہ یاسر اور ان کی ٹی وی اداکارہ اہلیہ اقرا عزیز کے ہاں حال ہی میں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے، یاسر کا کہنا ہے کہ وہ اس موقع پر اہلیہ سے الگ ہونا خاصا مشکل وقت ہے۔

مزید پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے جس میں شوبز سے تعلق رکھنی والی متعدد شخصیات بھی متاثر ہوئی ہیں۔