کابل کے بچوں کی فکر

جمائما گولڈ سمتھ کابل کے بچوں کی فکر میں مبتلا

ویب ڈیسک: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان کے بچوں کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی مدد کریں ،انہوں نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بچے اپنے خاندانوں کے ساتھ کابل سے بھاگنے کے چکر میں ہیں یونیسف افغان بچوں کی زندگی بچانے میں معاونت فراہم کررہا ہے ۔اس کارخیر میں انہوں نے عطیات دینے کی اپیل بھی کی ۔اپنی اس ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے کابل کے ایک یتیم خانے کے دورے کے موقع پر لی گئی تصویر بھی شیئر کی۔
جمائما

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ