firing in peshawer

پشاور میں رہزنوں نے پراپرٹی ڈیلرکوقتل کردیا

ویب ڈیسک (پشاور) پشاورکے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود دلہ زاک روڈ پر مسلح رہزنوں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے پراپرٹی ڈیلر کو قتل کر دیا۔ واردات کے بعد نامعلوم رہزن فرار ہوگئے۔ پہاڑی پورہ میں پراپرٹی ڈیلر فیاض خان اور ان کے دوست شمس الحق دلہ زاک روڈ پربیکری سے خریداری کے بعد گاڑی میں سوار ہو رہے تھے اس دوران نامعلوم مسلح رہزنوں نے فیاض کو روکا اور اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر رہزنوں نے فائرنگ کرکے فیاض کو شدید زخمی کردیا۔ مجروح کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑگئے ۔ پولیس نےنامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی