UN Secretary-General

طالبان لوگوں کے تحفظ کے لئے خود پر قابو پائیں،اقوام متحدہ

ویب ڈیسک :اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ زندگیوں کے تحفظ کے لیے طالبان کو خود پر قابو رکھنا ہوگا۔اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے خطاب میں انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ انھیں ملک بھر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔مجھے خاص کر افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔انھوں نے کہا کہ کونسل کو اپنے پاس دستیاب تمام طریقوں کو استعمال کرنا ہوگا تاکہ افغانستان میں عالمی دہشت گردی کو روکا جاسکے اور انسانی حقوق کو یقینی بنایا جاسکے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تمام ملکوں کو افغان پناہ گزین کے داخلے کی اجازت دینی چاہیے۔انھوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے دفاتر اور عملہ اب طالبان کے کنٹرول والے علاقوں میں بھی کام کر رہا ہے۔ سکیورٹی کی صورتحال کے مطابق وہ اپنی موجودگی وہاں جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز