Number of COVID-19 patients

کورونا وائر س سے مزید 95افراد د م توڑ گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س سے مزید 95افراد دم توڑ گئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 221 کیسز سامنے آئے ہیں،اسی دورانئے میںمزید 4 ہزار 291 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 68 فیصدہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 573 مریض انتقال کر چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 181 ٹیسٹ کیے گئے۔این سی او سی کے مطابق اب تک کل 4 کروڑ 26 لاکھ 88 ہزار 545 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری