خوبرواداکارہ ہانیہ عامر نےبھی کورونا ویکسین لگوالی

ویب ڈیسک (کراچی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرواداکارہ وماڈل ہانیہ عامرنےکورونا ویکسین لگوالی۔

اداکارہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہرسےمحفوظ رہنےکےلیےویکسین لگوالی۔

ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے سبز پینٹ کے ساتھ سفید شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ چہرے پر کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  تائیوان پارلیمنٹ مچھلی منڈی بن گیا، اراکین مشت و گریباں

ہانیہ عامر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’گونگے اور پالگل مت بنو بلکہ ویکسین کرواؤ۔‘

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ

واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔