covid19 fake registration

جعلی اندراج’ کمپیوٹرآپریٹر نےساراملبہ ٹیکنیشن پرڈال دیا

ویب ڈیسک (پشاور) تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال تخت بہائی میں ویکسینیشن کیلئے جعلی اندراج سےمتعلق ابتدائی انکوائری میں کمپیوٹر آپریٹرنےسارا ملبہ ٹیک نیشن پرڈالتے ہوئےاس بارے میں ثبوت محکمہ صحت کےحکام کو فراہم کردئیے ہیں۔

ذرائع نےبتایا کہ تخت بہائی ہسپتال میں کورونا کی ویکسینیشن کےبغیرنادراسرٹیفکیٹ کیلئےاندراج کی شکایات پرگذشتہ روز2ملازمین کوملازمت سےمعطل کردیاگیاہےاس حوالے سےکمپیوٹر آپریٹرنےابتدائی بیان میں انکوائری افسران کوتحریری شواہد فراہم کرتےہوئےبتایاہےکہ ٹیکنیشن اصلت خان کےدبائو پرانہوں نےعابد الرحمن اورمرادعلی کاجعلی اندراج کیاہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور

انہوں نےاس حوالےسےبیان میں دونوں شہریوں کےموبائل فون نمبراورشناختی کارڈ کےنمبرات بھی فراہم کردئیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم

ذرائع کےمطابق رواں ہفتےکےدوران انکوائری کی سفارشات پرمزیدکارروائی تجویزکی جائےگی جس میں الزام ثابت ہونےپردونوں ملازمین کیخلاف کارکردگی اینڈ انضباطی ایکٹ2011کے تحت کارروائی کاامکان ہے۔