سائرہ بانو کی طبیعت ناساز،آئی سی یو منتقل

سائرہ بانو کی طبیعت ناساز،آئی سی یو منتقل

ویب ڈیسک: پشااور سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کی طبیعت ناساز ہوگئی جنہیں آئی سی یو منتقل کئے جانے کی خبریں آرہی ہیں۔واضح رہے کہ امسال سات جولائی کو دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دورکاایف بی آر ٹریک اینڈٹریس سسٹم فراڈ قرار

سائرہ بانوآخری وقت تک ان کے ساتھ تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 77 سالہ سائرہ بانو کی بھی اب طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔ سائرہ بانوکو ممبئی کے ہندوجا ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ان کی بیماری سے متعلق فی الحال زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل