Federal Interior Minister Sheikh Rashid Ahmed

پاکستان میں مہاجر کیمپ قائم نہیں کیا گیا،شیخ رشید

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدنےکہا ہےکہ بھارت پاکستان میں مہاجرکیمپ قائم کرنےکاپروپیگینڈہ کررہا ہے پاکستان میں کوئی مہاجر کیمپ نہیں قائم کیاگیا۔

انہوں نےکہاکہ 4ہزارلوگ پاکستان آئےاس سے زیادہ افغانستان گئے ہیں۔وہ پاک افغان سرحد کاجائزہ لینےکےبعد لنڈی کوتل میں میڈیاسےبات چیت کررہےتھے۔

وزیرداخلہ کاکہنا تھاکہ افغانستان کیخلاف پاکستان کی سرزمین استعمال ہوگی نہ افغانستان کی سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کےلئےاستعمال کیاجائےگا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس، کوہاٹ اور باجوڑ کے امیدوار حلف اٹھائیں گے

یہ بھی پڑھیں:ریٹائرمنٹ کا سوچ رہا ہوں،شیخ رشید

انہوں نے کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزپرہونےوالےحملےکےبارے میں کہاکہ یہ حملہ داعش نےکیا ہے یا ٹی ٹی پی نےمعلوم کیاجارہاہے۔

انہوں نےکہا کہدنیا تسلیم کرے کہ پاکستان نےافغانستان کےامن میں اہم کرداراداکیا۔

مزید پڑھیں:  8ارب ڈالر کیلئِےمذاکرات،آئی ایم ایف کاپاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

انہوں نے پیشنگوئی کی کہ یہ خطہ ایک اہم بلاک بننےجارہاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آئی ایس آئی کاچیف افغانستان گیاہےتو ہندوستان کوکیاتکلیف ہورہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہندوستان نےافغانستان میں کیمپ بنائے،اربوں روپے خرچ کیےبھارت کوہرمحاذ پرشکست ہوئی ۔