توہین عدالت کیس میں پیش نہ ہونے

توہین عدالت کیس میں پیش نہ ہونے پر عدالت عالیہ وفاقی وزرا پر برہم

ویب ڈیسک: مشرف کی پھانسی سزا پروفاقی وزرا کی خصوصی عدالت کے جج کے خلاف ریمارکس پر توہین عدالت کے کیس میں وفاقی وزرا کے پیش نہ ہونے پر پشاور ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین بار نوٹس کے باوجو د وفاقی وزرا پیش نہیں ہوئے کیوں نہ ان کے وارنٹ جاری کئے جائیں۔

عدالت نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سابق معاون خصوصی پنجاب حکومت فردوس اعوان کے پیش نہ ہونے پر ریمارکس دیئے کہ منہ بند رکھیں اگر نہیں رکھ سکتے تو پھر عدالت میں پیش ہوں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور

عدالت نے کہاکہ حاضر سروس چیف جسٹس کے خلاف ایسی توہین آمیز زبان کا استعمال ناقابل برداشت ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ وزیرقانون فروغ نسیم،معاون خصوصی شہزاد اکبر اور سابق اٹارنی جنرل توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر معافی مانگ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم

جس پر عدالت نے کہا کہ ان کی معافی قبول کی جاتی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔اس موقع پر عدالت کو فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کے وکلا نے آئندہ سماعت پر دونوں کی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ۔