پشاور :وزیراعلی محمود خان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ صوبے کے وسائل کے مطابق معاشی پیکیج کا اعلان کر رہا ہوں۔ احساس پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو پانچ ہزار روپے تک دیں گے۔صوبے کی 43فیصد آبادی اس پیکج سے مستفید ہو گی
وزیراعلیٰ محمود خان نے مزید کہا کہ صوبے کی 19لاکھ آبادی کو احساس پروگرام کے تحت 5000روپے ماہانہ ملیں گے۔ یہ پیکج ابتدائی طور پر تین مہینوں کے لئے ہے، جس میں حالات کو دیکھتے ہوئے توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے گیارہ ارب 60 کروڑ روپے مہیا کرے گی۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے کاروبائی طبقے کےلئے ٹیکسوں میں پانچ ارب روپے کی چھوٹ دی ہے۔محکمہ صحت کے لئے 8ارب روپے کی امداد پیکج کی منظوری دی گئی ہے.مجموعی طور پر صوبائی حکومت نے 32ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دی ہے۔ ضرورت پڑنے پر ہم سالانہ ترقیاتی پروگرام سے بھی کٹوتی کرکے لوگوں کی مدد کرے گے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مانگا مردان کے عوام کے لئے فوڈ پیکج کی منظوری دی گئی ہے، ضرورت پڑنے پر مزید بھی دے دیں گے۔میں اور میری حکومت عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم عوام کی ہر ضرورت کا خیال رکھیں گے.