گلوبل وارمنگ،دنیا کے40فیصد نوجوان

گلوبل وارمنگ،دنیا کے40فیصد نوجوان بچے پیدا کرنا نہیں چاہتے

ویب ڈیسک: دنیا کے 10 میں سے چار نوجوان گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں بچے پیدا کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں جن کا خیال ہے کہ حکومتیں موسمیاتی تباہی کو روکنے کے لیے بہت کم کام کر رہی ہیں۔ایک سائنسی مطالعہ کے مطابق10 میں سے تقریبا چھ نوجوان ، جن کی عمریں 16 سے 25 سال ہیں ، موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں بہت یا انتہائی پریشان تھے ۔

آوازنامی تنظیم کی جانب سے کیے گئے 10ہزار نوجوانوں کے اس سروے میں آسٹریلیا ، برازیل ، فن لینڈ ، فرانس ، بھارت ، نائیجیریا ، فلپائن ، پرتگال ، برطانیہ اور امریکہ کے نوجوان شامل تھے ۔
سروے میں حصہ لینے والوں میں سے تین چوتھائی نے "مستقبل خوفناک ہے” کے بیان سے اتفاق کیا جبکہ نصف سے زیادہ نوجوانوں کا خیال ہے کہ انہیں اپنے والدین کے مقابلے میں کم مواقع ملیں گے۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم
مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ

ایسے ہی نصف نوجوانوں نے آب و ہوا کے بارے میں پریشان ہونے کا اقرار کیا جس سے ان کی روزمرہ کی زندگی اور کام کاج متاثر ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ اس مہینے کے شروع میں ، یونیسیف نے خبردار کیا تھا کہ دنیا بھر میں بچے اور نوجوان موسمیاتی بحران کا شکار ہیں اور1 ارب بچے موسمیاتی تبدیلی یا خرابی کے اثرات سے "انتہائی خطرے” میں ہیں۔