Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa condemns the firing incident of polio team

پولیوٹیم پرفائرنگ کرنےوالےہمارے بچوں کےدشمن ہیں،وزیراعلیٰ محمود خان

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کی ہے اور شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا

وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کے مجرمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، پولیو ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ہمارے بچوں کے دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کوہاٹ: پولیوٹیم پرفائرنگ،ڈیوٹی پرمامورپولیس اہلکارجاں بحق

محمود خان نے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ واقعات سے پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا

واضح رہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی دی ہے۔

خیال رہے کہ کوہاٹ ڈھل بہزادی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور کانسٹیبل ساجد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا تھا۔