Dilip Kumar and Raj Kapoor's houses

دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات کی تزئین و آرائش اوربحالی کا کام جاری

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا حکومت نے بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلی کا قبضہ لے کر تزئین و آرائش اور بحالی کا کام شروع کردیا۔

دونوں لیجنڈز کے گھروں میں پڑا ملبہ اٹھا لیا گیا ہے جس کے بعد مزید کام کیا جائے گاحکومتی فیصلے کے تحت راج کپور حویلی اور دلیپ کمار کے مکان کو اصلی حالت میں بحال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

دوسری جانب بالی وڈ کے عظیم فنکار دلیپ کمار کے بھتیجے فواد اسحاق کا دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو محفوظ بنانے کے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ دلیپ کمار کا پشاور سے لگاؤ کبھی بھی کم نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان

خیال رہے کہ سوا 6 مرلے پر مشتمل کپور حویلی ڈھکی منور شاہ میں واقع ہے جو پرتھوی راج کپور کے والد دیوان کپور نے تعمیر کروائی تھی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار محلہ خداداد کے گھر میں پیدا ہوئے تھے۔