doctor coronavirus 660x330 1

اسلام اباد پولی کلینک کے 30 ڈاکٹرز قرنطینہ منتقل

اسلام آباد ہسپتال پولی کلینک میں ایمرجنسی وارڈ میں مامور ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پولی کلینک ہاسٹل کے 30 ڈاکٹرز کو ایچ نائن کے قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

کورونا کا شکار ڈاکٹر امتیاز اس وقت پولی کلینک کے ہی آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان

قرنطینہ مرکز کے انچارج ڈاکٹر سرتاج کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز ہاسٹل میں رہائش پذیر تمام 30 ڈاکٹرز کے نمونے این آئی ایچ بھیجے جا رہے ہیں جن کی رپورٹ ایک سے دو روز میں موصول ہو جائے گے۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پولی کلینک ہاسٹل سے 30 افراد کو قرنطینہ منتقل کیاگیا، قرنطینہ میں منتقل افرادمیں 26 ڈاکٹر، عملےکے4افرادشامل ہیں۔

ڈاکٹر سرتاج علی خان کے بقول رپورٹ موصول ہونے کے بعد آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔