supremcourt of pakistan

ملک میں صدارتی نظام لانے کی تمام درخواستیں خارج

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سپریم کورٹ نے ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دیں۔

درخواستوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ صدارتی نظام کے لیے دائر درخواستوں میں اٹھایا گیا نقطہ سیاسی ہے، اس نظام کے لیے آئین کوئی رہنمائی نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں:  غزہ،فلسطینی مزاحمتی گروپوں سے جھڑپوں میں50اسرائیلی فوجی زخمی

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ آئین پاکستان جمہوری نظام حکومت کی بنیاد پر ہے، عدالت آئین پاکستان کی رہنمائی کے بغیر کسی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتی۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ تحائف لینے والا اپنے پاس نہیں رکھے گا، قوانین میں ترامیم منظور

سپریم کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ ہمارے پاس سیاسی نظام بدلنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔