ویب ڈیسک: افغان طالبان نے ملک کے مختلف صوبوں سے پکڑے جانے والی کروڑوں کی ملکی اور غیرملکی کرنسی افغان نیشنل بینک کی انتظامیہ کے حوالے کر دی ۔
ذرائع کے مطابق یہ رقم افغان طالبان کے ہاتھ میں کابل کی طر ف پیش قدمی کرتے ہوئے خوست ،لوگر اور دیگر صوبوں سے آئی تھی جبکہ وادی پنجشیر میں داخل ہونے کے بعد بھی طالبان ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے انہوں نے لاکھوں ڈالر برآمد کئے تھے۔
افغان نیشل بینک کے حوالے کی گئی رقم میں 1.6ملین ڈالر اور 79ملین افغانی شامل ہیں۔