16 car lifters arrested

مانسہرہ سے چوری کی 26گاڑیاں برآمد ، 16 کار لفٹرز گرفتار

ویب ڈیسک (مانسہرہ)مانسہرہ پولیس نےچوری کی 26گاڑیاں برآمد کرکے تین گینگز کے 16کارلفٹرز کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز نےسٹی تھانے میں پریس کانفرنس کےدوران بتایا کہ مانسہرہ پولیس نےکار چوری کےبڑے گینگزکےعلاہ چھوٹے گینگز اور کارلفٹرزکوٹریس کرکے 16 افراد کو گرفتارکرکےانکے قبضے سے مانسہرہ،بٹگرام اورمظفرآباد سے چوری ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی 26 قیمتی گاڑیاں برآمد کرلیں ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ:بی آر ٹی پشاور کیلئے 1ارب روپے کی سبسڈی منظور
مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ سرائے نورنگ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ

گروہ میں شاملِ ملزمان کا تعلق مانسہرہ ،کوہستان، چار سدہ، پشاور، مہمند اور راولپنڈی سے ہے