Preterm-birth-attributed-pollution-global

9 کروڑ بچے” آلودہ” پید اہورہے ہیں، تحقیق

ویب ڈیسک: ایک نئی تحقیق کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے باعث 6 ملین بچے قبل از وقت اور 3 ملین بچے کم وزن کے ساتھ پید ا ہورہے ہیں۔ جرنل پلاس میڈیسن میں شائع ہونے والی یہ تحقیق متعدد سائنسی مطالعات کے نتائج کا نچوڑ ہے۔

تحقیق میں اندرونی آلودگی (گھر کے اندر) زیادہ تر کھانا پکانے کے لئے چولہا جلانے والے ٹھوس ایندھن جیسے کوئلہ یا لکڑی کے2019 میں حمل پر ہونے والے آلودگی کے اثرات دو تہائی حصہ قرار دئیے گئے ۔ خاص طور پر ترقی پذیر علاقوں میں اس طرح کی صورت حال زیادہ ہے ۔ جیسے جنوب مشرقی ایشیا اور ذیلی صحرا افریقہ کے کچھ حصوں میں عالمی آبادی کا 92 فیصد سے زیادہ حصہ ان علاقوں میں رہتا ہے جہاں آوٹ ڈور ہوا کا معیار عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مقرر کردہ حد سے کم ہے۔ جنوبی اور مشرقی ایشیا جیسے علاقے سب سے زیادہ آلودہ ہیں ، بنگلہ دیش ، چین ، بھارت اور پاکستان میں دنیا کے 50 آلودہ ترین شہروں میں سے 49 واقع ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود کے پہاڑی علاقے چورہ میں درجنوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں
مزید پڑھیں:  خاتون ٹیچر کی ترقی کیخلاف خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج

رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں جنگل کی آگ ، زرعی فصلوں کی باقیات کو جلانے کے لئے لگائی گئی آگ اور دھول کے طوفان نے بھی وسیع پیمانے پر فضائی آلودگی پیدا کی ہے۔جنوب مشرقی ایشیا اور سب صحارا افریقہ میں فضائی آلودگی کو کم کرکے مطالعے میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ قبل از وقت پیدائش اور کم وزن والے بچوں کی تعداد عالمی سطح پر تقریبا 78 فیصد کم ہو سکتی ہے۔