Ramiz-message-coaches-improve-performance

کارکردگی دکھاو ورنہ گھر جاو ، رمیز راجہ

ویب ڈیسک: چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی چھ صوبائی ٹیموں کے کوچز سے ورچوئل میٹنگ ہوئی ہے جس میں رمیز راجہ نے کوچز کو واضح پیغام دے دیا کہا جو کام نہیں کرے گا وہ بورڈ میں نہیں رہے گا۔
رمیز راجہ کی کوچز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب سب تبدیل ہونے لگا ہے، پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے بہت سی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں ،نئے سلیکٹرز آئیں گے، انہوں نے کوچز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کی سلیکشن میں اب آپ کا عمل دخل شاید نہ ہو، آپکی کوچنگ اور سلیکشن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں جس سے آپکو مستقبل کا حصہ سمجھا جائے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار